بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2018

جرمنی، روس کے زیر اثر ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرمنی، روس کے زیر اثر ہے۔
برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ جرمنی، روس کو اربوں ڈالر توانائی حاصل کرنے پر ادا کرتا ہے اور روس کی معیشت کو مستحکم کررہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ انتہائی نامناسب ہے کہ امریکہ ، یورپ کے تحفظ کے لئے فنڈ ادا کرتا ہے جبکہ جرمنی، روس کے ساتھ گیس معاہدوں کی حمایت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دہائیوں سے جرمنی، فرانس اور دوسرے ممالک کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔