بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2018

جاپان سیلاب, جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

جاپان میں انیس سو بیاسی کے بعد آنے والے بدترین سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھہتر ہو گئی ہے جبکہ متعددافراد اب بھی لاپتہ ہیں۔جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق جاپان کے مغربی علاقوں میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔ریسکیو اہلکاروں کو شدید گرم موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔چون ہزار اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہزاروں گھر گھربجلی اور پانی کی سپلائی سے محروم ہیں ۔سیلاب کے پیش نظرجاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے غیر ملکی دورہ منسوخ کر دیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے "اوکایاما" علاقے میں ہونے والے نقصان کاہیلی کاپٹرکے ذریعے جائزہ لیا جبکہ سیلاب متاثرین کے سینٹرز کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نےسیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے چار ارب ڈالرمختص کئے ہیں۔