فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jul 11, 2018

فٹبال ورلڈ کپ ، فرانس بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دی۔۔سیمی فائنل کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کے کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو 5 کھلاڑیوں کو ریفری نے یلو کارڈ دکھائے۔ میچ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا ۔
فائنل میں فرانس کا مقابلہ انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہوگا۔۔