موسم

  • موسم
  • Jul 12, 2018

تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آج سےاتوارکےدوران اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا،لاہور،فیصل آبادڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویژن ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان ، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ہفتہ سے اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج سبی سب سے زیادہ انچاس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقام رہا ۔ نوکنڈی میں پینتالیس، چلاس اور رحیم یار خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
اور اب مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت۔
اسلام آباد پینتیس ۔ لاہور چھتیس ۔ کراچی چونتیس ۔ پشاور اڑتیس ۔کوئٹہ چالیس ۔ گلگت اڑتیس ۔ چترال چالیس ۔ کالام اٹھائیس ۔ مظفر آباد تینتیس ۔ مری تئیس ۔ فیصل آباد انتالیس ۔ ملتان انتالیس ۔ سرگودھا انتالیس ۔ بہاولپور اکتالیس ۔ دیر تینتیس اور مالم جبہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔