بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2018

تھائی لینڈ:غار میں پھنسے تمام تیرہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

تھائی لینڈ میں تئیس جون سے غار میں پھنسے جونیئر فٹبال ٹیم کے بارہ بچوں اور اُن کے کوچ کو بحفاظت باہر نکال کا مشن مکمل ہوگیا ہے۔
تھائی لینڈ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ہونے والے تمام تیرہ افراد بالکل ٹھیک ہیں۔غار سے اتوار کو نکالے گئے چار بچوں کے والدین نے حفاظتی اقدامات کے ہسپتال میں اُن سے ملاقات کی ہے۔گزشتہ روز خصوصی غوطہ خوروں نے آخری پانچ افراد کو زندہ نکال لیا۔امدادی کارروائیوں میں تھائی فوج کے اہلکاروں نے مرکزی کردار ادا کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت اچھی ہےتاہم دو میں پھپھڑوں کی سوزش کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے اور انکا علاج کیا جار ہاہے۔ بچوں کو سات دن تک ہسپتال میں زیرمعائنہ رکھا جائے گا۔