تفریح

  • تفریح
  • Jul 05, 2018

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی نئی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے پروڈیوسرز نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ریلیز کردیا ہے۔
اس فلم کا نام گل مکئی ہے اور اس کے ہدایت کار امجد خان نے فلم کا ٹیزر اور پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔
اس فلم میں ملالہ کا کردار بھا ر تی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں جبکہ انکے والد ضیاالدین یوسف زئی کا کردار اتل کلکرنی کے حصے میں آیا ہے۔بھارتی فلم ہدایت کار امجد خان نے اس فلم کو بنانے کا اعلان پانچ سال پہلے کیا تھا۔