موسم

  • موسم
  • Jun 24, 2018

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

محکمہ موسمیا ت کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج سبی سب سے زیادہ انچاس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین مقام رہا ۔ تربت میں سینتالیس ، نوکنڈی ، دادو چھیالیس ، دالبندین ، جیکب آباد اور بہاولنگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخرمیں ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔
اسلام آباد سینتیس ۔ لاہور اکتالیس ۔ کراچی چھتیس ۔ پشاور چالیس ۔ گلگت تینتیس ۔ مظفر آباد سینتیس ۔ مری پچیس ۔ فیصل آباد بیالیس ۔ ملتان بیالیس ۔ حیدر آباد انتالیس اور دیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔