قومی

  • قومی
  • Jun 24, 2018

الیکشن کیلئےٹکٹس اپنےدوستوں اوررشتہ داروں کونہیں ، میرٹ پردئیے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت نےملکی تاریخ میں سب سےزیادہ قرضےلئے۔جس سے عوام پر بوجھ بڑھا اورمعشیت کمزور ہوئی ۔الیکشن کیلئےٹکٹس اپنےدوستوں اوررشتہ داروں کونہیں،میرٹ پردئیے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میانوالی اس لئے آیا ہوں جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھاتو میانوالی نے ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اقتدار مین آ کر ملک میں تعلیم ،صحت، پولیس اور بلدیاتی نظام میں بہتری لائیں گے تاکہ عام آدمی تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سروے کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹس دیئے میرٹ پر ٹکٹ دینے کی پوری کوشش کی ، انسان ہوں غلطی ہو سکتی ہے جن کارکنوں کو ٹکٹس نہیں ملے ان سب سے معذرت خواہ ہوں
انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط کریں گےتحریک انصاف دعووں کی بجائے عملی کام کرے گی اور نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے