کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 17, 2018

سینٹ لوشیا : سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل پربال ٹیمپرنگ کا الزام

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان ’’ دنیش چندیمل ‘‘پربال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
سینٹ لوشیا میں جاری سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے سری لنکن کپتان پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزامات عائد کیے اور گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔
امپائرز نے گیند تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کو 5 پنالٹی رنز بھی دیئے جس پر سری لنکن ٹیم احتجاجاً میدان سے باہر چلی گئی تھی۔
میچ ریفری کے اس معاملے کا نوٹس لینے کے بعد سری لنکن ٹیم میدان میں واپس آئی تھی جس کے بعد اب آئی سی سی نے دنیش چندی مل کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق دنیش چندی مل آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں۔