تفریح

  • تفریح
  • Jun 15, 2018

چنگ داو :شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا افتتاح

شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا افتتاح چین کے شہر چنگ داو میں ہوا ۔
فیسٹیول میں پاکستان کی پانچ فلمیں جوانی پھر نہیں آنی ، پنجاب نہیں جاؤں گی ، بن روئے ، پرچی اور چلے تھے ساتھ شامل ہیں ۔
چین کی سی پیک سنٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیف نائب وزیر وانگ شیا ہوئی نے ایس سی او ررکن ملکوں سے آئے ہوئے وفود کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول ثقافت کے تبادلے کا اہم ایونٹ ہے جس سے رکن ملکوں کے درمیان عوامی رابطے میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ہر سال سات سو فلمیں بنائی جاتی ہیں اور چین میں سینماوں کی تعداد پچپن ہزار سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے تجربات دوسرے ملکوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے ۔
فیسٹیول میں پاکستانی سفیر مسعود خالد اور دوسرے حکام بھی موجود تھے ۔