قومی

  • قومی
  • Jun 13, 2018

عام انتخابات 2018

ملک بھر کے صوبائی الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی فہرست کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ملک بھر سے اکیس ہزار چار سو بیاسی امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔
نامزد امیدواروں کے کوائف قومی احتساب بیورو، نادرا، ایف بی آر،سٹیٹ بینک کے ساتھ آن لائن سسٹم کے ذریعے منسلک ہیں ۔ امیدوارں کی سکروٹنی کے حوالے سےحاصل ہونے والی معلومات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھی ارسال کی جارہی ہیں ۔ امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال انیس جون تک ہوگی ۔ اگلے مرحلے میں ریٹرننگ افسروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی ۔