ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 14, 2018

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

نگران حکومت کا ملک میں آزاد، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات یقینی بنانے کیلئے بڑا فیصلہ۔
چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس تبدیل کردیئے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعدکیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اکبرحسین درانی کو چیف سیکرٹری پنجاب، اعظم سلمان خان چیف سیکرٹری سندھ، نویدکامران بلوچ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اوراخترنذیر کو بلوچستان کا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
چاروں صوبوں کے انسپکٹر زجنرل پولیس کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ کلیم امام کو آئی جی پنجاب ، امجدجاوید سلیمی سندھ، محمدطاہرخیبرپختونخوا اور محسن حسن بٹ کو آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔