قومی

  • قومی
  • Jun 13, 2018

خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کی منظور

سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ملزم شاہ حسین کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ اپیل کی سماعت کے دوران ہر پیشی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ خدیجہ پر قاتلانہ حملہ دن کی روشنی میں ہوا لہذا ملزم کی شناخت کے حوالے سے غلطی کا امکان بہت کم ہے۔
قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر دو سال قبل لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا۔ ماتحت عدالت نے شاہ حسین کو خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سات سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم رواں ماہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار نعیم نے مجرم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا تھا۔