موسم

  • موسم
  • Jun 13, 2018

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں اکاون ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بھکر، سبی، لاڑکانہ میں انچاس، دادو اورسکھر میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔