کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 13, 2018

پہلا ٹی ٹونٹی : پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سکاٹ لینڈ کو اڑتالیس رنز سے ہرا کردو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو چار رنز بنائے۔اوپنر احمد شہزاد چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے اکیس اور حسین طلعت نے اٹھارہ رنز سکور کئے۔اس موقع پر سرفراز احمد اور شعیب ملک نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اورچوتھی وکٹ کی شراکت میں چھیانوے رنز کا اضافہ کیا۔دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ شعیب ملک پانچ چھکوں کی مدد سے ترپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد نواسی رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور دس چوکے شامل تھے ۔سکاٹ لینڈ کے’’ الیسڈر ۔ایونز‘‘ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھپن رنز تک محدود رہی۔
سکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ترپن رنز کا آغاز فراہم کیا۔ جارج منسی پچیس اور کوٹزر اکتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے سکاٹ لینڈ کی وکٹیں گرتی گئیں۔ مائکل لیسک اڑتیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی اور شاداب خان نے دو،دو جبکہ محمد نواز اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔