بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 12, 2018

افغانستان: فاریاب صوبےکے ضلع کوہستان پر طالبان کاقبضہ

افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع کوہستان پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔حملے میں کوہستان ضلعے کے گورنرعبدالرحمٰن آٹھ محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق طالبان نے ضلع کوہستان کے وسطی علاقے قلعہ سادات پر حملہ کیا۔حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔جھڑپوں میں تیرہ سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہوئے۔طالبان نے ضلع کوہستان کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذرآتش کر دیا۔
اُدھر صوبہ غزنی کے ضلع "موقر" میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ آور خودکش کار بم دھماکے کے بعدپولیس ہیڈکوارٹرمیں داخل ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں چھبیس طالبان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔