فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 12, 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018, صرف دو دن باقی

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف دو دن باقی ہیں۔ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کامیگا ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز اور پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور فرانس کی ٹیمیں روس پہنچ گئی ہیں۔
برازیل عالمی میلے کا پہلا میچ سترہ جون کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کی سب سے اچھی کارکردگی رہی ہے۔ ٹیم نے اب تک ایک سو چار میچز میں سے ستر میں کامیابی حاصل کی ہے۔ماسکو پہنچے والی فرانس کی ٹیم سولہ جون کو اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔فرانس صرف ایک با ریعنی انیس سو اٹھانوے میں ورلڈ ٹائٹل جیت چکا ہے۔ کرسچیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال کی ٹیم گروپ بی میں سپین ، ایران اور مراکش کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جانے کے لئے پرعزم ہے۔ عالمی میلے میں‌دنیا کی بتیس بہترین ٹیمیں مدمقابل ہیں، جرمنی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ٹورنامنٹ چودہ جون سے پندرہ جولائی تک روس کے گیارہ شہروں میں کھیلا جائے گا۔ہر بار کی طرح اس بار بھی پی ٹی وی سپورٹس دکھائے گا تمام میچز براہ راست۔۔