تفریح

  • تفریح
  • Jun 10, 2018

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ۔ سالانہ ٹروپنگ آف دی کلر زپریڈ کا اہتمام

ملکہ برطانیہ کی آفیشل سالگرہ کے موقع پرسالانہ ٹروپنگ آف دی کلرز پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ملکہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر سینکڑوں گھڑ سوار سپاہیوں کے حصار میں ملکہ کو بگھی میں سوار کر کے بکنگھم پیلس لایا گیا جہاں ان کے بچے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد ان کے منتظر تھے۔بکنگھم پیلس میں تقریب میں ایک ہزار سپاہیوں نے حصہ لیا اور ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی دی۔شاندار پریڈکے بعد شاہی خاندان کے افراد نےبکنگھم پیلس کی بالکنی سے شاہی فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم کے شاندار کرتب دیکھے ۔تقریب میں نوبیاہتا جوڑے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بھی شرکت کی۔