بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2018

روسی صدر پوٹن اور فرانسسی میکرون کی نیوز کانفرنس

روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے یورپ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔
سینٹ پیٹرس برگ میں فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یورپ ایران جوہری معاہدے کو نہ بچا سکا تو اس کے منفی اثرات ہوں گے ۔۔ انہوں نے کہا کہ دیگر معاملات پر مذاکرات سے ایران ڈیل خطرے میں نہیں پڑنی چائیے ۔۔ روس کے صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے اخراج کے باوجود معاہدے کو بچایا جاسکتا ہے ۔
فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ تمام فریق مل کر ایران ، مشرق وسطیٰ اور دیگر تنازعات کا حل نکال سکتے ہیں ۔۔ انہوں نے کہا یورپ کے پاس زیادہ اقتصادی خود مختاری ہونی چائییے ۔ میکرون نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود یورپی کمپنیوں کو ایران میں کام کرنے کی اجازت ہونی چائییے ۔