بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2018

سعودی شہرجازان پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سعودی فضائیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سرحدی شہر جازان پر داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل مار گرایا۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا ،رواں ہفتے جازان میں یہ دوسرا میزائل حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر 100سے زیادہ بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں اور سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔