قومی

  • قومی
  • May 25, 2018

ناروال میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تعمیر نو منصوبے کا افتتاح

پنجاب کے وزیراعلٰی محمد شہبازشریف نے ناروال میں تقریباً76کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر نو منصوبے کا افتتاح کردیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی ایمرجنسی ،ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اور سٹی سکین مشین کابھی افتتاح کیا ۔
تین سو بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں اہم شعبوں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ شام کی اوپی ڈی کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ناروال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔