کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 22, 2018

اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر یقین نہیں آرہا،جوزبلٹر

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے پر انگلش بلے باز جوز بٹلر نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سینئر فارمیٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر یقین نہیں آرہا۔
انگلینڈ کے نئے سلیکٹر ایڈ اسمتھ کی جانب سے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں طلبی پر بٹلر نے کہا کہ ان کی یہ حیرت کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دسمبر دوہزار سولہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے، رواں برس انھوں نے کوئی فرسٹ کلاس میچ تک نہیں کھیلا جبکہ انھیں چار روزہ فارمیٹ میں سنچری بنائے ہوئے بھی چار برس بیت چکے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ سلیکٹرز کی تبدیلی سے مجھے یہ موقع میسر آیا ہے، مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں ایک بار پھر ڈیبیو کرنے والا ہوں۔