قومی

  • قومی
  • May 20, 2018

ٹیکساس : سبیکا شیخ کی میت ہیوسٹن کے ہسپتال منتقل

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعےمیں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت ہیوسٹن کے ہسپتال میں پہنچا دی گئی ہے جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کر دی جائے گی۔ٹیکساس میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی اس سلسلے میں مسلسل متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے بھی اس افسوسناک واقعے پر سبیکا شیخ کےاہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔