قومی

  • قومی
  • May 20, 2018

وزیراعلی پنجاب سے چین کے نورینکو گروپ کے وفد کی ملاقات

چین کے بین الاقوامی نو رینکو گروپ کےصدر وین گینگ کی سربراہی میں وفد نےپنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف سےملاقات کی اوراورنج لائن میٹروٹرین کی آزمائشی سروس کے کامیاب آغاز پرمبارک باد دی۔ وفدنے منصوبے کی تیز رفتاری سےتکمیل کو سراہتے ہوئےکہا کہ انہوں نے لاہور اور پنجاب میں شہباز سپیڈ کاعملی نمونہ دیکھاہے۔وفدنےکہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبےکوحقیقت میں بدلنے کے لئے جس طرح شب و روز کام ہوا وہ وزیر اعلیٰ کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہنا تھاکہ میٹرو ٹرین کامنصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اوردرخشاں مثال ہے۔انہوں نےکہاکہ منصوبےکی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جا تیں توآج میٹروٹرین چل رہی ہوتی۔وزیر اعلی نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل میرا مشن ہے اور اس تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے۔