قومی

  • قومی
  • May 17, 2018

سپریم کورٹ: خاران میں مزدوروں کی ہلاکت کےمعاملے کی سماعت

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقے خاران میں چھ مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق معاملے کی سماعت میں یوفون موبائل کمپنی ،صوبائی اور وفاقی حکومت کی طرف سےمزدوروں کے لواحقین کےلئے مالی پیکج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ کے روبرو موبائل کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جاں بحق ہونے والے ملازمین کےلواحقین کو دس دس لاکھ روپےمالی امداد جبکہ بیواؤں کو بیس ہزار روپے ماہانہ اور بچوں کی مکمل کفالت کے اخراجات موبائل کمپنی برداشت کرے گی ۔معاملے کی سماعت کل پھر ہوگی ۔