کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 17, 2018

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھی پاکستان ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان کوایک پوائنٹ ملا جس کے بعد پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر ستاسی ہو گئی ہے۔
میزبان ٹیم کے خلاف شکست پر پاکستان کو پانچ جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دو پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا۔ تاہم امام الحق اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ نےخطرہ ٹال دیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت ایک سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے،آسٹریلیا تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں ، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔