ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 17, 2018

وزیراعظم جمعہ کو او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شر کت کر یں گے

فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت سے پیداہونے والی صورتحال پرغور کے لئے او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جمعہ کو ترکی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
او آئی سی کےاس غیرمعمولی اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے پیداہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔