قومی

  • قومی
  • May 16, 2018

وزیر اعظم کی ہدایت پراٹھارہ مئی کو"یوم یکجہتی فلسطین" منایا جائے گا

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ اٹھارہ مئی "یوم یکجہتی فلسطین" کے طور پر منایا جائے گا۔
یوم یکجہتی فلسطین" کا مقصد بطور قوم اپنے فلسطینی بھائیوں سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرنا ہے۔ اس روز ظلم وستم کا شکار فلسطینی عوام کے لئے خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔