ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 16, 2018

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کا وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلیفون

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو ترکی میں او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
او آئی سی کے اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام سے پیداہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے قابض اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی اپنے وطن کیلئے پرامن جدوجہدکی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے بروقت اقدام پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔