بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2018

غزہ : اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ،60افرادشہید

غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی جبکہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر صہیونی فورسز کے غیر قانونی قبضے کے 70سال مکمل ہونے پر آج یوم نکبہ منارہے ہیں۔
اس حوالے سے مغربی کنارے اور راملہ سمیت کئی علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا ،جسکے نتیجے میں بیسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
15مئی 1948کو اسرائیل کے وجود میں آنے پر فلسطینی عوام اس دن کو یوم نکبہ کے طور پر مناتے ہیں ۔ادھرغزہ میں مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔