بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2018

پاکستان کی القدس الشریف میں امریکی سفارتحانے کی منتقلی کی شدید مذمت

پاکستان نے القدس الشریف میں امریکی سفارتحانے کی منتقلی پر قابض حکام کے ہاتھوں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعال کو بند کرائے اور سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف مظاہرے میں خواتین ،بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم فلسطینیوں کو قتل کرنے کے واقعے کی تحقیقات کرائے۔
پاکستان عالمی طور پرمتفقہ انیس سو ستاسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ۔۔۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کی حمایت کرتا ہے