بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2018

افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر طالبان کا حملہ ناکام

افغانستان کے شہر فراہ میں خفیہ ایجنسی کی عمارت پر طالبان کے حملے کو پسپا کر دیا گیا ۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق حملہ خفیہ ایجنسی کے عمارت پر قبضہ کرنے کیلئے کیاگیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دس شدت پسند بھی مارے گئے جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے