بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2018

کرناٹک انتخابات : بی جے پی کوبرتری حاصل

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے بعد اس وقت بی جے پی کو اکثریت حاصل ہے ۔
بی جے پی نے ابتک 104نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس نے 78نشستیں حاصل کیں ۔ ریاست کی تیسری جماعت جنتا دل سیکولر نے اب تک 38سیٹیں اپنے نام کیں۔
224رکنی اسمبلی میں 222سیٹوں کے لیے 12مئی کو انتخابات ہوئے تھےاور اسمبلی میں واضح اکثریت کے لیے 112نشستوں کی ضرورت ہے۔