کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 15, 2018

ڈبلن ٹیسٹ : پاکستان نے آئرلینڈ کو5وکٹوں سے شکست دے دی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیسٹ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ہاتھوں ہار گئی۔
ڈبلن ٹیسٹ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔
ٹیسٹ کے آخری دن آئرلینڈ نے دوسری اننگز تین سو انیس رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پوری ٹیم تین سو انتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف ملا۔ آئرلینڈ کی جانب سے سنچری بنانے والے ’’ کیون او برائن‘‘ ایک سو اٹھارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تھامپسن نے ترپن، جوائس نے تنتالیس اور پورٹرفیلڈ نے بتیس رنز سکور کئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ، محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک سو ساٹھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی توچودہ کے سکور پر تین وکٹیں گر چکی تھیں۔اظہر علی دو،حارث سہیل سات اور اسد شفیق ایک رن بناسکے۔اس موقع پر بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان ایک سو چھبیس رنز کی شراکت قائم ہوئی۔دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔بابر اعظم انسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق نے چوہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنچری بنانے والے کیون او برائن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔