کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 15, 2018

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لئے انگلینڈ نے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
انگلش ٹیم کی قیادت جوروٹ کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈوم بیس، سٹیورٹ براڈ، جوز بٹلر، ایلسٹر کک، ڈیوڈ ملن، بین سٹوک، مارک سٹون مین، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24مئی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔