سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 15, 2018

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور پہنچ گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاہور پہنچ گئے۔
عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
لاہور پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، کرکٹ کی طرح باکسنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی آگے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اکیڈمی کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ ان کی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے عہدیدان سے ملاقات ہوئی ہے ،باکسنگ کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔