قومی

  • قومی
  • May 15, 2018

احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت

احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف فیملی کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے ۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے ۔ وکیل صفائی خواجہ حارث کل واجد ضیاء پر جرح کا آغاز کریں گے۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کا محفوظ فیصلہ بھی سنا دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سوالنامے کی تیاری کے بعد ملزمان کا بیان قلم بند کیا جائے ۔
العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو فنانشل سٹیٹمنٹ اور دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم کرنے کا کہا گیا تھا تاہم ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ وکیل صفائی خواجہ حارث نے اعتراض کیا کہ واجد ضیاء کا بیان جے آئی ٹی کی طرف سے قائم کی گئی رائے پر مبنی ہے جسے قابل قبول شہادت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔