قومی

  • قومی
  • May 15, 2018

پاکستان نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنےپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے

پاکستان نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنےپر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورسلامتی کونسل کی دوریاستی حل کی قراردادوں کےباوجودامریکہ نے اپناسفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیا ہےجوعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انکاکہناتھاکہ امریکی فیصلےسے متعلق پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پہلے بھی آواز بلند کی جا چکی ہے۔ترجمان نےکہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام ، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان عالمی طور پرمتفقہ انیس سو سرسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ۔۔۔آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو ۔