بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2018

غزہ : اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ : 52 شہید

غزہ میں فلسطینیوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔۔۔!
قابض اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے مزید52فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس میں منتقلی کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نےغزہ کی پٹی پر بھرپور احتجاج کیا ،جن پر صہیونی فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائرکیے گئے ۔30مارچ سے جاری احتجاجی مظاہروں میں 91 فلسطینی شہید اور سات ہزار سے زیادہ زخمی ہوئےہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی۔اس موقع پر انکا ریکارڈ پیغام سنایا گیا تاہم صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور اُن کے شوہر جیرڈ کشنر تقریب میں موجود تھے ۔
فلسطین کےصدر محمود عباس نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کو صدی کا بد ترین واقعہ قرار دیا ہے۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحہ غزہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ امریکہ اب مشرق وسطیٰ میں ثالث نہیں رہا۔