بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 27, 2018

جرمنی کا مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار

جرمنی نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ جرمنی کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے تحریری طور پر پوچھا گیا کہ اسرائیل کے دارالحکومت کا نام کیا ہے، برائے مہربانی جگہ کا بتا دیں؟
جرمنی کی وزارت خارجہ کے ریاستی وزیر نیلس اینن کی جانب سے کہا گیا کہ ہر ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حدود میں سے کسی بھی علاقے کو اپنا دارالحکومت تسلیم کر لے۔