قومی

  • قومی
  • Apr 27, 2018

امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ دو طرفہ رابطوں کا تسلسل تھا- ترجمان دفترخارجہ

امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ دو طرفہ رابطوں کا تسلسل تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایلس ویلز کےدورے میں پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں،افغانستان میں قیام امن ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورکنگ گروپوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔
ترجما ن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں اپنے قومی مفاد میں کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔
لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ رواں سال بھارت نے ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ سرحدی خلاف ورزیاں کیں جن میں تئیس پاکستانی شہری شہید ہوئے ۔