بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 26, 2018

ایران نے جوہری معاہدے کیلئے نئی امریکی و فرانسیسی تجویز مسترد کردی

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا اور فرانس کی جانب سے ایرانی جوہری منصوبے سے متعلق نئے معاہدے کی تجویز کو مسترد کردیا۔
"تبریز " میں ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ ہم عالمی طاقتوں سے طے پانے والے معاہدے پر قائم ہیں اور
کوئی نیا معاہدہ قبول نہیں کیا جا ئےگا۔ایرانی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کو مزید محدود کرنے کے لیے نئی پابندیوں کی تجویز دی گئی۔