بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 26, 2018

جزیرہ نماء کوریا راہنماوں کے درمیان اہم ملاقات کل ہوگی

جنوبی کوریا کےصدر "مون ۔جئے۔ اِن" اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کِم جونگ اُن سے کل اہم ملاقات کررہے ہیں۔
شمالی اور جنوبی کوریا کے راہنماوں کے درمیان ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ہو گی۔سربراہی ملاقات میں جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا جائیگا۔ان مذاکرات کا اہم موضوع شمالی کوریاکی جانب سے حال ہی میں اپنے جوہری ہتھیار کو ترک کرنے کی تجویز پرمرکوز ہوگا۔