قومی

  • قومی
  • Apr 26, 2018

وزیراعظم کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیا خردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ایک ارب 73کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں ہوا۔
رمضان پیکیج کے تحت آٹے،چینی،کوکنگ آئل،دودھ،چائے،دال اور چاول سمیت روزمرہ استعمال کی 19اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی ۔رمضان پیکیج کے تحت مجموعی طور پر عوام کو ایک ارب 73کروڑاور30 لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائیگا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی رمضان پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ سے کم قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ای سی سی نے 660 کے وی کی مٹیاری ۔لاہور ٹرانسمیشن لائن کی مالیاتی مدت میں توسیع،توانائی ڈویژن کیلئے کمرشل بنکوں سے 100ارب روپے کی مالیاتی ضمانت جبکہ پاسکوکے ذریعے بحری راستے سے 50لاکھ ٹن گندم برآمدکرنے کی بھی منظوری دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نےمالی سال 18-2017کیلئے تمباکو پر ٹیکس کی نئی شرح کی بھی منظوری دی۔