قومی

  • قومی
  • Apr 17, 2018

سعودی عرب:مشترکہ مشقوں گلف شیلڈ۔ون کی اختتامی تقریب

چوبیس ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں گلف شیلڈ۔ ون کی اختتامی تقریب سعودی عرب کے شہر دما م میں ہوئی۔
وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دوسرے ملکوں کی قیادت نے مشقوں کا معائنہ کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔گلف شیلڈ۔ ون مشقوں کا انعقاد عرب لیگ کے 29ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا جن کا مقصد باہمی رابطوں کا فروغ اور شریک ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہے۔مشقوں میں پاکستان ،متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکہ اور برطانیہ اور دوسرے ملکوں کےفوجی دستے شامل ہوئے۔ان مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت اور آپس کی سیکورٹی کےلیے مربوط نظام وضح کرنابھی ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو شاہ عبدالعزیز ائیر بیس پر دمام کے گورنر پرنس سعود بن نائف السعو دنے انکا استقبال کیا۔ وزیراعظم کی دمام کے گورنر پرنس سعود بن نائف السعو د سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر "خان ہشام بن صدیق" اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر"نواف سعید المالکی" بھی موجود تھے۔