قومی

  • قومی
  • Apr 16, 2018

صدرممنون حسین کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کا دورہ

عام انتخابات مقررہ وقت پرہوتے نظرآرہے ہیں ۔۔سیاستدانوں کو قومی ترقی سے متعلق امورپرایک ہونا چاہیے۔
یہ کہنا تھا صدرممنون حسین کا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ صدرمملکت نے کہا کہ ملک کی ترقی سب کا مطمع نظرہونا چاہیے
اس سے پہلے صدرممنون حسین نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پاسپورٹ کی تجدید کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔ بیگم محمودہ ممنون حسین بھی ان کے ہمراہ تھیں انہوں نے بھی اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔صدرمملکت نے پاسپورٹ کے اجراء ،تجدیدکے طریقہ کار اور شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی