سپورٹس

  • سپورٹس
  • Apr 16, 2018

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کل ہو گا : نتیجہ 14 روز میں

قومی کرکٹر محمد حفیظ کوبولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ بھیج دیا گیا ۔
وہ اس سے پہلے نومبر دوہزار چودہ اور جون دوہزار پندرہ میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔ حفیظ کا بؤلنگ ایکشن گزشتہ برس اٹھارہ اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ بؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کل ہو گاجس کا نتیجہ چودہ روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر بؤلنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل سکیں گے