بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 16, 2018

صدرٹرمپ کو فوج شام سے واپس نہ بلانے پر آمادہ کر لیا ہے:فرانسیسی صدر

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک امریکی فوج شام میں ہی رہےگی۔
نکی ہیلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کے تین بنیادی مقاصد کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، داعش کو مکمل شکست اور ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی فوجی شام سے واپس اپنے وطن لوٹ آئیں لیکن یہ اُسی صورت ممکن ہے جب مقاصد حاصل ہو جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ امریکہ، شام سے بہت جلد نکل جائے گا۔ شام میں امریکہ کے دو ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں۔