بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 16, 2018

شامی مسئلے پر ترک پالیسی امریکہ اور خطے کے دوسرے ملکوں سے مختلف ہے: باقر بوزداک

ترکی کے نائب وزیر اعظم باقر بوزداک نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر ترکی کسی ملک کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا۔
قطر میں صحافیوں سے گفتگو میں ترک نائب وزیر اعظم نے کہا کہ شام کے مسئلے پر ترکی کی پالیسی امریکہ اور خطے کے دوسرے ملکوں سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی غیر مشروط حمایت پر ترکی کا مؤقف ایران اور روس سے مختلف ہے۔ اسی طرح شمالی شام میں کُرد ملیشیا "وائی پی جی" کے مسئلے پر امریکہ اور ترکی کی پالیسی یکساں نہیں۔انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکران کے اُس بیان کو بھی مسترد کر دیا جس میں فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ ترکی نےشام کے شہر دوما پر امریکہ اور اتحادی ملکوں کے میزائل حملے کی حمایت کی ہے۔