بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 16, 2018

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اس سال اکتوبر میں ہوں گے

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹرز کی رجسٹریشن جاری ہے۔
ووٹرز کی باضابطہ رجسٹریشن کا آغازہفتے کے روزہوا تھا جب افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی بحیثیت ووٹر رجسٹریشن کرائی۔ حکام کے مطابق افغانستان میں قائم سات ہزار سے زائد ووٹر رجسٹریشن سینٹر میں ایک کروڑ چالیس لاکھ اہل ووٹرز کی رجسٹریشن کا عمل دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اس سال اکتوبر میں ہوں گے۔